تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فیس بک کا روسی جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

واشنگٹن: فیس بک انتظامیہ نے کئی روسی جعلی اکانٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا جب اگلے برس کے امریکی صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے درجنوں جعلی روسی اکانٹس بند کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسے نیٹ ورک کو بھی ختم کرنے فیصلہ کیا ہے جو امریکی ووٹرز کے لیے سیاسی پیغامات کی ترسیل چاہتا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ نیٹ ورک کا تعلق ایک روسی انٹرنیٹ ایجنسی کے ساتھ بتایا گیا ہے، اس نیٹ ورک کے تحت ایک ایسی فرضی تنظیم قائم تھی، جس کا مقصد سابقہ امریکی صدارتی الیکشن کے دوران تنازعاتی اور گڑ بڑ کی کیفیت پیدا کرنا تھا۔

فیس بک انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس فرضی تنظیم کے پلیٹ فارم سے سن 2016 کے صدارتی الیکشن کے دوران ایک سو چھبیس ملین امریکی شہریوں تک رسائی حاصل کی گئی تھی۔

فیس بُک نے مشرق وسطی، بعید اور افریقہ میں سینکڑوں جعلی اکاؤنٹ ختم کردئیے

گزشتہ مہینوں کے درمیان فیس بک کی انتظامیہ کو جعلی اکانٹس کے تناظر میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ تنقید خاص طور پر روسی جعلی اکانٹس کے تناظر میں تھی کہ جن کے ذریعے سن 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران غلط اطلاعات پھیلائی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سن 2018 میں امریکی وزارت انصاف نے انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نےجعلی افراد کے اکانٹس کا استعمال کر کے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلائیں اور اس طرح امریکی رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

Comments

- Advertisement -