تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

فیس بک کا موبائل صارفین کے لیے خاموشی سے بڑا سرپرائز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے موبائل صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے 26 جون کو ڈارک تھیم فیچر  متعارف کرایا، اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے فیس بک میں ہونے والی تبدیلی سے آگاہ کیا اور انہوں نے ڈارک موڈ فیچر کے اسکرین شارٹ بھی شیئر کیے۔

مزید پڑھیں: فیس بک کے میسج کو بغیر Seen کیسے پڑھا جاسکتا ہے؟‌طریقہ سامنے آگیا

اس سے قبل فیس بک نے ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا تھا جبکہ اُس سے قبل آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام میسنجر پر ڈارک موڈ فیچر متعارف کرایا۔

ڈارک موڈ فیچر کا فائدہ

فیس بک ایپ کی مدد سے موبائل فون کے ذریعے اکاؤنٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ڈارک موڈ فیچر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اُن کے موبائل کی بیٹری کم خرچ ہوتی ہے۔

فیس بک کی زیر ملکیت کمپنیوں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے بیشتر صارفین بھی ڈارک موڈ فیچر اس لیے استعمال کرتے ہیں اُن کی موبائل کی بیٹری زیادہ دیر تک چلتی ہے۔

Comments

- Advertisement -