تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فیس بُک نے مشرق وسطی، بعید اور افریقہ میں سینکڑوں جعلی اکاؤنٹ ختم کردئیے

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے ایک اعلی اہلکار نے کہاہے کہ ایسے سینکڑوں اکاؤنٹ ختم کر دئیے گئے ہیں جنہیں مشرق وسطی، افریقہ اور مشرق بعید میں فعال رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ نے بتایاکہ یہ اکاؤنٹ مربوط لیکن غیر مستند رویے رکھنے والے تین مختلف آپریشنز سے منسلک تھے جنہیں انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، نائجیریا اور مصر سے جاری رکھا گیا تھا۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں ایک سو سے زائد جعلی اکاؤنٹ بند کر دیے گئےہیں جو مشرقی صوبے پاپوا کی مبینہ آزادی کی تحریک کی حمایت یا مخالفت میں چلائے جا رہے تھے۔

فیس بُک انتظامیہ کے مطابق مصر میں بند کیے گئے اکاﺅنٹ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے کے علاوہ قطر، ترکی، ایران اور یمن کے خلاف تنقیدی بیانات بھی شائع کرتے تھے۔

واضح ہے کہ رواں برس مئی میں سماجی رابطے کی مقبول عام ویب سائٹ فیس بک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2 ارب 19 کروڑ جعلی اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کا دعوی کیا تھا۔

فیس بک کے مطابق اس سے پہلے کے یہ جعلی اکاؤنٹس کسی نقصان کا سبب بنتے، ان میں سے زیادہ تر کو چند ہی منٹوں میں شناخت کر کے ہٹا دیا گیا ہے۔

فیس بک اب ایسے تمام پوسٹس کی تفصیلات بھی جاری کرے گی جن کو منشیات اور اسلحہ فروخت کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -