تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

فیس بک پر فردِ جرم عائد ہونے کا امکان

سان فرانسسکو: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ حکومت فیس بک پر فردِ جرم عائد کرسکتی ہے۔

امریکی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت نومبر کے مہینے میں فیس بک پر اینٹی ٹرسٹ (اعتماد مخالف) الزام عائد کر کے کاروباری اجارہ داری سے متعلق فرد جرم عائد کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی تجارتی کمیشن کے اہلکاروں نے اس حوالے سے گزشتہ دنوں اہم ملاقات بھی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی مختلف ریاستوں کے اٹارنی جنرلز شکایت کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، وہ اس معاملے پر حکومت کو درخواست دائر کریں گے۔

دوسری جانب فیس بک اور نیویارک کے اٹارنی جنرل نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

قانونی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے فیس بک پر فردِ جرم عائدکی گئی تو ممکنہ طور پر سروسز کو بند کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے 21 اکتوبر کو معروف سرچ انجن گوگل پر اپنی اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت انصاف کی جانب سے دائر مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گوگل اجارہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے سرچ اور  اشتہار بازی کی صنعت میں آزادانہ مسابقت کو نقصان پہنچا رہا ہے، مقدمہ امریکا کی گیارہ ریاستوں نے متفقہ طور پر واشنگٹن ڈی سی کی ضلعی عدالت میں دائر کیا۔

Comments

- Advertisement -