جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک کی سروس متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، صارفین ایپ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تینوں ایپلی کیشنز کی سروس شام پانچ بجے سے متاثر ہے۔

- Advertisement -

فیس بک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس  تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ایپس متاثر ہونے پر ٹویٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کے بعد صارفین نے ٹویٹر کا رخ کرنا شروع کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں