تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فیس بک لائیو اسٹریمنگ تبدیل، صارفین پر نئی پابندیاں عائد

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ویڈیو لائیو اسٹریمنگ میں نئی پابندیاں نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

فیس بک کی جانب سے جاری ہونے والے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کی ویڈیو لائیو نشر ہونے کے بعد انتظامیہ کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سفارش کی گئی کہ شدت پسندانہ مواد کی روک تھام کے لیے فی الفور اقدامات کیے جائیں۔

فیس بک نے اپنے بلاگ کے ذریعے صارفین کو نئی پابندیوں سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ اب ویڈیو لائیو اسٹریمنگ کے لیے ’ون اسٹرائیک‘ پالیسی کا فی الفور اطلاق کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کرائسٹ چرچ حملہ : فیس بک کا سفیدفام قوم پرست، علیحدگی پسند عناصر پر پابندی کااعلان

ون اسٹرائیک پالیسی کے تحت لائیو اسٹریمنگ استعمال کرنے والے صارفین پر کمیونٹی اسٹینڈرڈ کا اطلاق ہوگا جس اس سے پہلے نہیں تھا۔ یعنی اب اگر کوئی شخص لائیو ویڈیو کو رپورٹ کرے گا تو انتظامیہ اُس کے خلاف ایکشن بھی لے گی۔

فیس بک کی جانب سے کمیونٹی اصولوں کے قواعد و ضوابط بھی بتائے گئے ہیں، سنگین خلاف ورزی کرنے والے صارفین کی ویڈیو کو فوری طور پر پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کرتے ہوئے اُس پر لائیو اسٹریمنگ کی پابندی عائد کی جائے گی اور اگر تسلسل کے ساتھ ویڈیوز کو رپورٹ کیا گیا تو آئی ڈی بلاک بھی کی جاسکتی ہے۔

نائب صدر گائے روسین کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹریمنگ کے دوران تشدد یا دیگر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے، صارفین کی جانب سے اس فیچر کے مثبت استعمال کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا لائیک بٹن ایک بار پھر ایکٹو ہونے کے لیے تیار

اُن کا کہنا تھا کہ نئی پابندیوں کا اطلاق فیس بک پر فوری جبکہ اس سے منسلک تمام ایپس پر آئندہ چند ہفتوں میں ہوجائے گا۔ نئی پابندیوں کے اضافے کے ساتھ ساتھ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ کرائسٹ چرچ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے تحقیق پر سرمایہ خرچ کرے گی تاکہ اس طرح کی ویڈیوز تھوڑی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ ری پوسٹ کرنے کا موقع کسی بھی صارف کو نہ مل سکے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں