تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک ہی میسنجر متعارف

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے بعد اب انہیں انسٹاگرام اور فیس بک چیٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ میسنجر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اپیلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین اب کسی ایک ایپ سے دونوں پر چیٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر بدستور خودمختار رہیں گے اور ان کے ان باکسز بھی الگ ہوں گے۔

کہا جارہا ہے کہ فیس بک کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی سروس کے بعد صارفین کو اپنے دوستوں اور پیاروں سے رابطہ رکھنے میں آسانی ہوگی کیونکہ کچھ لوگ انسٹاگرام تو کچھ فیس بک کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیس بک کی جانب سے تمام میسجنگ ایپس یعنی فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے پر کام کیا جارہا ہے اور یہ فیچر ممکنہ طور پر اسی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کو میسنجر اور انسٹاگرام پر موجود لوگوں سے چیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر بھی کام ہورہا ہے، مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ سہولت کیسے استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام میسنجر کو ایک کرنے کی تیاری

میسنجر کے پروڈکٹ ڈیزائن کی سربراہ لورڈینا کرسیان کا کہنا تھا کہ ’میسجنگ ایپ کو ایک جگہ پر جمع کرنا ہمارے لیے بڑا چلینج تھا مگر ہم نے کامیابی حاصل کرلی ہے‘۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق فیس بک نے صارفین کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے میسج انکرپٹ پر بھی کام شروع کردیا ہے تاکہ پیغامات کی ترسیل محفوظ ہوسکے اور صارفین کا اعتماد بحال رہے۔

انسٹاگرام کے پراڈکٹ ہیڈ وپل شا نے بتایا ‘ہم فیس بک فیملی ایپس کے اندر اس طرح کے کام کو ترجیح دے رہے ہیں، ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں اس کو زیادہ بڑے پیمانے یعنی مخالف ایپس تک توسیع دی جائے، مگر یہ بہت مشکل کام ہوگا’۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا موبائل صارفین کے لیے خاموشی سے بڑا سرپرائز

ایک ہی میسنجر کی سہولت فی الوقت چند ممالک کے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، کامیاب آزمائش کے بعد اسے تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو انسٹاگرام اور میسنجر ایپس میں سیٹنگز کو بدلنا ہوگا تاکہ وہ دونوں سروسز میں اپنے دوستوں اور پیاروں سے بات کرسکیں۔ میسنجر میں یہ آپشن میسج ڈیلیوری سیکشن میں چھپا ہوگا جبکہ انسٹاگرام پر یہ میسج کنٹرولز میں موجود ہوگا۔

Comments

- Advertisement -