تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

فیس بک سخت قوانین متعارف، کن خلاف ورزیوں پر اکاؤنٹ بند ہوجائے گا؟

سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کے لیے سخت قوانین متعارف کروادیے جس کے تحت اب صارف پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جائے گی۔

فیس بک کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کے متعلق ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا جس کے بعد کمپنی نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی اور نئے ضوابط تیار کر لئے ہیں جنہیں ’کمیونٹی اسٹینڈرڈز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمیونٹی اسٹینڈرڈ کے حوالے سے لکھی گئی تحریر (بلاگ) میں بتایا کہ کمیونٹی اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی کرنے والے صارف کو پہلے تنبیہ کی جائے گی اور اگر اُس کے باوجود خلاف ورزی جاری رہی تو صارف کا پروفائل بند کر کے اُس پر تاحیات پابندی عائد کردی جائے گی۔

مارک زکر برگ کی جانب سے شیئر ہونے والی تحریر میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی بھی صارف نے کسی دوسرے شخص کو نقصان پہنچانے والا دھمکی آمیز مواد شیئر کیا تو اُس کی اطلاع اور صارف کی مکمل معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’فیس بک سگریٹ کی طرح نوجوانوں کی ضرورت بن گیا‘

فیس بک نے واضح کیا ہے کہ تشدد اور دھمکی آمیز مواد کسی صورت شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسی طرح منشیات فروشی، ہتھیار فروشی یا جرائم پر اکسانے سمیت فراڈ کرنے والی پوسٹوں پر بھی فوری ایکشن لیا جائے گا اور اُن آئی ڈیز کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا جائے گا، عوامی سطح پر تشدد کو ہوا دینے، لوگوں کو مسلح کارروائی پر اکسانے جیسے معاملات پر اکاﺅنٹ بھی بند کیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری صارف کے حوالے سے اطلاع دی جائے گی۔

کمپنی نے صارفین کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ اُن کے پلیٹ فارم پر ہراساں کرنے والے شخص یا اس حوالے سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر پر بھی آئی ڈی کو بند کردیا جائے گا، حقیقی یا جعلی اکاﺅنٹ کے ذریعے کسی کو ہراساں کرنا یا اس کی جاسوسی کی کوشش کرنا بھی خلاف ضابطہ تصور ہوگا اور ایسے صارف کو بھی کسی صورت فیس بک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فیس بک نے وضع کیا ہے کہ نفرت انگیز مواد، تشدد پر مبنی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرنا، غیر اخلاقی تصاویر پوسٹ کرنا بھی کمیونٹی اسٹینڈرڈز کے خلاف ہے، اسی طرح کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب نیا اکاؤنٹ بنانے والے صارف کو اپنی شناخت ضرور کرانا ہوگی، اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ہر صارف اپنی اصلی شناخت کے ساتھ اکاؤنٹ استعمال کرے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک صارفین کے لیے بُری خبر

فیس بک کے مطابق کسی بھی پوسٹ پر کاپی رائٹ آیا تو اُس صارف کو خبردار کیا جائے گا، اگر کوئی شخص کسی دوسرے صارف کی تصویر بغیر حوالہ (کریڈٹ ) کے شیئر کرے گا تو اُس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اب دوسروں کا تخلیق کردہ مواد بغیر اجازت پوسٹ کرنے والے کو بھی پہلے وارننگ دی جائے گی اور اگر دوبارہ ایسی غلطی ہوگی تو وہ اکاﺅنٹ بند کردیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اگر کسی بھی صارف کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے مواد کی کسی حکومتی ادارے کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تو درخواست کا جائزہ لے کر صارف کا اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔ مارک زکر برگ کے شیئر کردہ بلاگ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ والدین کی شکایت پر بھی صارف کا اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -