تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

فیس بک کا صارفین کی دلچسپی کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

کیلی فورنیا: فیس بک نے صارفین کی دلچسپی بڑھانے کیلئے ایک بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹا کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ایک قانون کے باعث صارفین کئی اکاؤنٹس نہیں بنا سکتے تھے، تاہم اب پلیٹ فارم پر صارفین کی مسلسل کم ہوتی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک نے اس قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

بلومبرگ رپورٹ کے مطابق میٹا کی طرف صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کیلئے نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے، جس کے تحت ایک اکاؤنٹ سے 5 پروفائلز منسلک کی جاسکیں گی۔

فیس بک کے مطابق ایک سے دوسری پروفائل پر سوئچ کرنا بہت آسان ہوگا، اس نئے فیچر کے تحت فیس بک صارفین اپنے مشاغل جیسے کھانا پکانا، سیاحت یا دیگر کے مطابق پروفائلز بناسکیں گے۔ اسی طرح وہ ایک الگ پروفائل بھی بناسکیں گے جو مخصوص دوستوں یا گھروالوں سے رابطے کے لیے ہوگی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق صارفین کو پروفائلز کے لیے پلیٹ فارم کے قوانین کی پابندی کرنا ہوگی، یعنی مخصوص مواد جیسے نفرت انگیز مواد اور تشدد کی دھمکیوں وغیرہ کو پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ مین آئی ڈی یا لنکڈ پروفائل سے ہونے والی خلاف ضابطہ کسی بھی سرگرمی پر فیس بک انتظامیہ کی طرف سے آنے والے ردعمل کا اطلاق تمام اکاؤنٹس پر ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -