تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فیس بک کا پاکستان سے متعلق اہم فیچر متعارف

اسلام آباد: سماجی رابطے کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے پاکستان میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور گمراہ کن معلومات پر مبنی پوسٹس کو محدود کرنے کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم صارفین کو گمراہ کن مواد کی پہچان کے لیے بااختیار بنارہے ہیں اور درست معلومات کے تعین کے لیے انہیں ضروری پس منظر فراہم کیا جائے گا اگر وہ ایسی پوسٹس شیئر کرنے کے خواہاں ہوں۔

ترجمان فیس بک کے مطابق فیس بک ایسا مواد ہٹا دیتا ہے جو سماجی اقدار کے خلاف ہو اور یہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو بھی کم کرتا ہے جب اس طرح کی پوسٹس کو غلط قرار دیا جاتا ہے تو اس طرح گمراہ کن پوسٹس کا 80 فیصد تک پھیلاؤ کم ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:‘فیس بک’ سے غلطی ہوئی: مارک زکربرگ کا اعتراف

رپورٹ کے مطابق اس نئی سہولت کے تحت پاکستانی صارفین کو اس وقت ایک پیغام موصول ہوگا جب وہ مخصوص اقسام کی تصاویر بشمول ایک سال پرانی تصاویر شیئر کرنے کی کوشش کریں گے اور جو فیس بک کی پرتشدد مواد سے متعلق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوگی۔

فیس بک انتظامیہ کے مطابق اس حوالے سے صارف کو وقتاً فوقتاً پیغامات بھی موصول ہوں گے جو تصویر وہ شیئر کرنے والے ہیں وہ نقصان دہ یا گمراہ کن مواد پر مبنی ہے جس کی نشاندہی مصنوعی ذہانت اور انسانی جائزوں کے امتزاج سے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر من گھڑت اور بے بنیاد معلومات پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے فیس بک کی ٹیمیں توجہ کے ساتھ کام کرنے میں مصروف عمل ہیں، فیس بک کی نئی سہولت غلط معلومات کو روکنے کے لیے تین جہتی طریقے ہٹانے، محدود کرنے اور آگہی پر کاربند ہے۔

Comments

- Advertisement -