تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

فیس بک نے مسلمان خواتین کیخلاف بورس جانسن کا نفرت انگیز بیان ہٹا دیا

فیس بُک نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مسلمان خواتین کے خلاف دئیے گئے متنازع بیان کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے کئی سال بعد ہٹا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنہ 2018 میں جب یورپی ممالک میں مسلمان خواتین کے حجاب پر تنقید شروع ہوئی تو موجودہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مسلمان خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بورس جانسن نے 2018 میں اپنے ایک کالم میں برقع پہننے والی مسلمان خواتین کو ‘لیٹر باکس’ سے تشبیہ دی تھی جب کہ ایک اور موقع پر بورس جانسن مسلمان خواتین کو ‘بینک ڈکیت’ بھی کہہ چکے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان فیس بک پر بگ برادر واچ (بی بی ڈبلیو) نامی ادارے نے پوسٹ کیا تھا۔

بی بی ڈبلیو نے اپنے جعلی اکاؤنٹ سے وزیراعظم کے جملے دہراتے ہوئے ایک پوسٹ شائع کی جس میں ایک برقع پوش خاتون کو دکھایا گیا، پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’یہ بہت احمقانہ ہے کہ لوگ لیٹر باکس بن کر گھومتے پھریں۔

اس اکاؤنٹ کو بُلنگ اور ہراسگی پر مشتمل مواد شائع کرنے پر بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اکثر مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کا واضح ثبوت کنزرویٹو پارٹی کی سینیئر رہنما برطانیہ پہلی مسلمان خاتون وزیر نصرت غنی ہیں، جنہیں انڈر سیکرٹری کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مسلمان ہونے کی وجہ تعصب کا نشانہ بنا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -