تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

فیس بک نے کورونا سے متعلق امریکی صدر کی پوسٹ ہٹادی

واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کورونا سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر امریکی صدر ٹرمپ کی پوسٹ ہٹادی.

غیرملکی خبررساں‌ ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شیئرکردہ ویڈیو میں‌ کرونا سے متعلق غلط معلومات پھیلائی گئی تھیں‌ اور بچوں‌ کو کورونا سے محفوظ قرار دیا گیاتھا.

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس بریفنگ میں اپنی ویڈیو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ بیمار ہونے سے مدافعت سے متعلق بات کی تھی، مطلب یہ تھا کہ بچے بیماری سے جلد صحتیاب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ڈاکٹر بچوں سمیت تمام عمر کے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ادھر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی کورونا سے متعلق غلط معلومات پر ٹرمپ کی مہم عارضی طور پر روک دی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی عارضی طور پر بند کیا گیا تھا کیوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کورونا وائرس کے علاج میں مددگار ثابت ہونے والی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے بارے میں ویڈیو شیئر کی تھی۔

ٹوئٹر کی جانب سے کہنا تھا کہ ویڈیو سے ٹوئٹر کی کورونا سے متعلق غلط معلومات کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی جس کی وجہ سے انتظامیہ نے اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -