تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ٹرمپ پر دو سال کی پابندی عائد

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سال کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے جمعہ چار جون کو ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کرنے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کی۔

فیس بک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’امریکا کے سابق صدر کا اکاؤنٹ  جنوری میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عارضی بند کیا گیا تھا مگر اب جائزہ لینے کے بعد دو سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ٹرمپ کے فیس بک پر غیر ضروری اور متشدد بیانات کی وجہ سے کیپٹل ہل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا‘۔

فیس بک کے نائب صدر نے کہا کہ ’ٹرمپ پر عائد ہونے والی پابندی ختم کرنے سے نقصِ امن کو خطرہ ہے، ماہرین نے جائزہ لینے کے بعد اکاؤنٹ معطل رکھنے کی سفارش کی، جس پر کمپنی نے عمل کیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: فیس بک نے ٹرمپ کو ایک اور دھچکا دے دیا

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پابندی، ٹرمپ نے نیا راستہ اختیار کر لیا

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو فیس بک کے جیل میں دو سال کے لیے قید کردیا ہے، آئندہ کا فیصلہ مستقبل کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا‘۔

نائب صدر نے وضاحت کی ’فیس بک آزادی اظہار رائے کا احترام کرتا ہے مگر ہم کسی کے جذبات کو مجروح کرنے یا کسی کو تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دے سکتے‘۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں