تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

واٹس ایپ، انسٹاگرام اور مسینجر کو آپس میں ضم کرنے کا فیصلہ

نیویارک: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور مسینجر کی مسیجنگ سروسز کو آپس میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا کہ ایپس علیحدہ ہی رہیں گی مگر ان کی مسیجنگ سروسز کو آپس میں جوڑ دیا جائے گا تاکہ ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر پیغامات بھیجے جاسکیں۔

فیس بک کے مطابق واٹس ایپ، انسٹاگرام اور مسینجر کو ضم کرنا ایک طویل عمل کا آغاز ہے۔

مسیجنگ سروسز ضم ہونے پر ایک فیس بک صارف واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارف سے بھی بات کرسکے گا، فی الحال یہ ناممکن ہے کیونکہ ایپس کا مرکز مشترک نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان تینوں ایپس کے مسیجنگ پلیٹ فارموں کو ضم کرنے کا کام 2019 کے اختتام یا 2020 کے اوائل تک مکمل ہوجائے گا۔

تینوں ایپس کے ضم ہونے کے بعد مختلف کاروبار ایک سے زائد پلیٹ فارم پر پیغام بھیجنے کی سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ممکنہ گاہکوں تک اپنی بات پہنچا سکیں گے۔

فیس بک باآسانی تینوں ایپس پر ڈیٹا شیئر کرسکتا ہے، اب تک واٹس ایپ، انسٹا گرام اور مسینجر علیحدہ اور ایک دوسرے کی حریف ایپس تھیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق مارک زکربرگ چاہتے ہیں کہ سروسز کو مزید کارآمد بنایا جائے تاکہ صارفین ان ایپس کا استعمال بڑھا دیں۔

اخبار نے دعویٰ کیا کہ مارک زکربرگ کی جانب سے ایپس کو ضم کرنے کے اعلان کی وجہ سے کمپنی کے اندر بے چینی پھیل گئی تھی، اسی وجہ سے گزشتہ سال انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بانی اپنے عہدوں سے دستبردار ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -