تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

فیس بُک پر سیاسی اشتہار دینے کے لیے شناخت ظاہر کرنا لازمی

واشنگٹن : فیس بُک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں فیس بک پر سیاسی اشتہار لگانے والوں کو اپنی شناخت ظاہر کرنی ہوگی جس کی تصدیق کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے امریکا میں سن2016 کے دوران الیکشن پر اثر انداز ہونے کے پیش نظر جمعے کے روز ویب سائٹ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے۔

فیس بُک انتظامیہ نے نئی پالیسی کے حوالے اعلان کیا ہے کہ آئندہ فیس بُک پر سیاسی اشتہارات لگانے والے افراد کو اپنا نام اور شناخت ظاہر کرنی ہوگی۔

فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ فیس بک انتظامیہ نے مزید ہزاروں لوگوں کو ادارے میں ملازمت دی ہے تاکہ نومبر میں امریکا کے اندر ہونے والے وسط مدتی سینیٹ انتخابات سے پہلے اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرلے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اس لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو سسٹم میں خرابی پیدا کرنے سے روکا جاسکے جس طرح روس نے 2016 میں جعلی اکاؤنٹ اور پیجز بنا کر امریکا کےانختابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

فیس بُک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں سے سسٹم کی شفافیت اور احتساب میں مزید بہتری آئے گی، ’ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں صارفین جب فیس بک کے پیجز کا دورا کریں گے توانہیں پیج پر شائع ہونے والا اشتہار کس نے لگایا ہے اس کا بھی علم ہوگا۔

فیس بک نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مستقبل میں اشتہار شائع کرنے والوں کو اپنی شناخت اور جگہ کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا، ہمارا خیال ہے کہ فیس بک استعمال کرنے والےصارفین کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ ایسے پیجز کو چیک کریں۔

نئی تبدیلیوں کے بعد صارفین اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کی جانے والی چیزوں کا باآسانی جائزہ لے سکیں گے اور پروفائل میں ایڈ دوستوں یا دیگر صارفین کو بھی آسانی سے کنٹرول کرتے ہوئے اشتہارات پر بھی خود سے قابو پاسکیں گے۔

فیس بک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مارک زکربرگ آئندہ ہفتے امریکی کانگریس کو برطانیہ کے سیاسی ادارے کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے لیے 8 کروڑ سے زائد فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات کے غلط استعمال کے حوالے سے سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ سن 2016 میں امریکا کے صدارتی انتخابات کے دوران فیس بک کے کروڑوں صارفین کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال کیا گیا تھا، جس کے بعد سے فیس بُک اپنے سسٹم میں متعدد تبدیلیاں کرچکا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -