تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

بھارت میں فیس بک کی ڈائریکٹر آف پبلک پالیسی مستعفی

نئی دہلی : بھارت میں سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پبلک پالیسی (جنوبی اور وسطی ایشیا) کی سربراہ انکھی داس اپنے عہدے سے  مستعفی ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انکھی داس نے مبینہ طور پر دائیں بازو کے منافرت پر مبنی مواد پر پابندی لگائے جانے کے خلاف کمپنی سے استعفیٰ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکھی داس کو نفرت انگیز مواد کے الزامات کا سامنا تھا اور وہ اس سلسلے میں وضاحت دینے میں بھی ناکام رہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انکھی داس کی جانب سے کمپنی کے مالی فائدے کے لیے نفرت انگیز پوسٹ ہٹانے سے انکار کی خبر دی تھی، انکھی داس سال 2012 سے بالواسطہ اور مبینہ طور پرنریندر مودی اور بی جے پی کی حمایت کرتی رہی ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ آنکھی داس نے بھارتی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے ڈیٹا پرائیویسی سے متعلق سوال پوچھے جانے کے کچھ روز بعد ہی فیس بک کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

اس سے قبل بھارت میں فیس بک کے ایم ڈی اجیت موہن نے کہا تھا کہ انکھی داس کا نفرت انگیز مواد سے متعلق فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں اور پبلک پرائیویسی ٹیم کانٹینٹ پالیسی سے علیحدہ ہے۔

Comments

- Advertisement -