پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے بڑی شرط عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے چہرے کی شناخت لازمی قرار دے دی گئی اور اس حوالے سے ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی گئی۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ یکم جنوری 2026 سے غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کی شناخت لازمی طور پر بائیومیٹرک اور فیشل ریکگنیشن کے ذریعے کی جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اب کوئی بھی شخص اگر غیرملکی کرنسی خریدنے یا فروخت کرنے آئے گا تو نادرا کے فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے شناخت کی تصدیق لازمی ہوگی۔

اس اقدام کا مقصد ملک میں غیرقانونی کرنسی کے لین دین کو روکنے کے ساتھ ساتھ کرنسی خریدنے یا فروخت کرنے والے تمام افراد کا مکمل اور مستند ریکارڈ یقینی بنانا ہے۔

Dollar And Other Currency Rates Today In Pakistan

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات شفافیت بڑھانے اور مالیاتی نظام میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اب ہر شخص جو پاکستانی کرنسی کے بدلے غیرملکی کرنسی خریدے یا غیرملکی کرنسی کے عوض پاکستانی روپے حاصل کرے، اس کی بائیومیٹرک اور فیشل ریکگنیشن کے ذریعے شناخت لازمی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں