تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بےگناہ شہری 3دن میں 5مرتبہ کیوں گرفتار ہوا؟ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے

بیجنگ : چین کے شہری کو چہرے کی مشابہت مہنگی پڑگئی، پولیس نے مجرم کی شکل سے ملتا جلتا ہونے پر اسے تین دن میں پانچ مرتبہ گرفتار کرلیا۔

ہوا کچھ یوں کہ رواں سال ماہ اکتوبر میں جیل سے ایک قیدی فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں پولیس دن رات بھاگ دوڑ میں مصروف تھی اور اسے مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ژو شینچیان نامی مفرور قیدی کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن اس کے گرفت میں نہ آنے کے باعث مجرم کا پتہ بتانے پر ایک لاکھ50 ہزار یوآن کی انعامی رقم رکھی جسے بعد میں7 لاکھ یوآن تک بڑھا دیا گیا۔

چین میں جہاں اوسط ماہانہ تنخواہ2000 یوآن ہے وہاں یہ انعامی رقم اس مجرم سے مماثلت رکھنے والے شخص کے لیے یہ مصیبت بن گئی۔

مجرم سے مشابہت رکھنے والے شخص کو پولیس ایک نہیں بلکہ3 دنوں میں 5 مرتبہ گرفتار کیا، تاہم ان کی جان اس وقت چھوٹی جب ژو شینچیان کو بالآخر پولیس حکام نے گرفتار کیا۔

Comments

- Advertisement -