جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

دراندازوں کے سہولت کار خبردار! سعودی حکام کی وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے دراندازوں کو سہولت فراہم کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہولت فراہم کرنے والوں کو کم از کم پانچ سے 15 برس قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے دراندازوں کی سہولت کاری سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ دراندازوں کو ٹرانسپورٹ میں مدد کرنا یا ان کے لیے محفوظ رہائش کا انتظام کرنا یا کسی بھی قسم کی مدد یا سہولت کا انتظام کرنا قابل سزا جرم ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ اگر کوئی شخص سہولت کاری کرتا پکڑا گیا تو اسے کم از کم 5 سے 15 سال تک جیل کی ہوا کھانی پڑے گی اور ساتھ ہی دس لاکھ ریال جرمانہ بھی بھرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

سعودی حکام کے مطابق دراندازی میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش بھی ضبط کرلیا جائے گا۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اگر درانداز کے سفر میں استعمال ہونے والی گاڑی یا پناہ دینے کے لیے استعمال ہونے والا گھر کسی اور کا ہوگا تو ایسی صورت میں دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں