تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین نے فیکٹری کے باہر کھڑی گاڑیاں تباہ کردیں -
The news is by your side.

Advertisement

تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین نے فیکٹری کے باہر کھڑی گاڑیاں تباہ کردیں

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع نجی کمپنی کے ملازمین تنخواہ اور بونس نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے فیکٹری کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے مظاہرے کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹیرل ایریا میں واقع نجی کمپنی کے ملازمین نے مبینہ طور پر تنخواہ اور بونس کی عدم ادائیگی ہر فیکٹری کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ڈنڈوں اور پتھر مار مار کر توڑ دیے،اور گاڑی میں موجود سامان لوٹ لیا۔


karachi by arynews

گلو بٹ اسٹائل میں گاڑیوں کی درگت بنانے والے فیکٹری ملازمین کہنا تھا کہ ایک روز بعد عید ہے اور ابھی تک نہ تو تنخواہ دی گئی اور نہ بونس دیا گیا ہے، فیکٹری مالکان کم از کم تنخواہ ہی دے دیں جس سے ہم اپنے بچوں کے لیے عید کے جوڑے ہی لے سکیں۔

فیکٹری ملازمین کی جانب سے مظاہرے کے باعث کورنگی روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا اس دوران احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ٹریفک پر بھی پتھراؤ کیا۔

تا حال مذکورہ فیکٹری کی انتظامیہ سے کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ ملازمین کے ساتھ مزاکرات کے لیے نہیں آیا ہے جب کہ ایک گھنٹے سے جاری احتجاج کی اطلاع کے باوجود پولیس ابھی تک جائے وقوعہ پر نہیں پہچنی ہے، مظاہرین کے باعث کورنگی روڈ استعمال کرنے والے شدید کوفت کا شکار ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں