تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کیا ہالی ووڈ اداکار روس کے ساتھ جنگ میں شامل ہوگئے؟

ہالی ووڈ اداکار اسٹیون سیگل کی روس کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے ایسے میں روسی صدر کے دوست سمجھے جانے والے ہالی ووڈ اداکار اسٹیون سیگل کی روس سے ہمدردیاں سوشل میڈیا پر زیر بحث بن گئیں۔

واضح رہے کہ 2016 میں اسٹیون سیگل کو روس کی شہریت دی گئی تھی جبکہ 2018 میں انہیں امریکا کے لیے روس کا خصوصی ایلچی مقرر کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ کا سہارا لیا گیا ہے۔

پوسٹ میں موجود تصویرمیں اداکار اسٹوین سیگل فوجی وردی میں ملبوس نظر آرہے ہیں جو کہ یقیناً ان کی کسی فلم سے لی گئی ہے۔

جعلی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے انٹیلی جنس اداروں نے امریکی اداکار اسٹیون سیگل کو روسی فوج کے خصوصی دستوں کے ساتھ کیف کے قریب یوکرین کے ایک ہوائی اڈے پر دیکھا ہے جہاں روس نے حال ہی میں قبضہ کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 69 سالہ اسٹیون سیگل اپنے گھر میں ہی موجود ہیں اور اب ان کی صحت بھی ہرگز ایسی نہیں کہ وہ اس قسم کی مہم جوئی کرسکیں۔

اس من گھڑت خبر نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب امریکا کے ایک معروف پوڈ کاسٹ میزبان جو ریگن نے اس خبر کا اسکرین شاٹ اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید پر جو ریگن نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

Comments

- Advertisement -