سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن تیزی سے گردش کر رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے پاکستان کی تمام بندرگاہوں میں داخلے پر عارضی پابندی اور انہیں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے ادارے فیکٹ چیک نے اس وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ وزارت کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں اس نوٹیفکیشن کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا گیا ہے۔
🚨 FAKE NEWS ALERT 🚨
Claim:
A notification circulating on social media claims that the Cabinet Division has ordered the "temporary suspension of all port entries in Pakistan” due to the security situation until March 10, 2026.FACT:
The notification is FABRICATED. No such… pic.twitter.com/xVOpNOBCau— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 5, 2026
کابینہ ڈویژن کی جانب سے بندرگاہوں کی بندش کا ایسا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن من گھڑت ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں اور دستاویزات پر کان نہ دھریں اور غیر تصدیق شدہ معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔
پاکستان کی بندرگاہوں کی بندش سے متعلق وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ ملک کی تمام بندرگاہیں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں اور حکومت نے ایسی کوئی پابندی عائد نہیں کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


