تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فیکٹ چیک: اسلام آباد میں چیتے کا گھر میں داخل ہو کر کتے پر حملہ، اصل کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان دنوں وفاقی دارالحکومت میں جنگلی چیتوں کے شاہراہوں پر گھومنے کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

شہرِ اقتدار کے مکینوں نے لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک متعدد بار مارگلا ہلز کی پہاڑیوں پر اندھیرا ہوتے ہی چیتوں کو سڑکوں پر مٹر گشت کرتے دیکھا جس کی وجہ سے اُن میں بھی خوف پایا جاتا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے افسر کے مطابق مارگلا پہاڑیوں کے نیشنل پارک میں چیتوں کے تین خاندان آباد ہیں، جنہوں نے کرونا لاک ڈاؤن کے بعد شہریوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا اور انسانی آبادی کا رخ کیا۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر چیتے خوراک کی تلاش کے لیے سڑکوں پر آرہے ہیں۔

علاوہ ازیں رواں ہفتے میں ہی دو بار گاڑی میں سفر کرنے والے شہریوں نے مارگلا ہلز کے راستے میں علیحدہ علیحدہ اوقات میں دو چیتے دیکھے جن کی ویڈیوز انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر بھی کیں۔

اب سے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو ان کو کسی نے بھیجی اور بتایا کہ چیتا اسلام آباد مارگلا ہلز  پر واقع ایک گھر میں دروازہ کود کر داخل ہوا اور اُس نے اندر موجود کتے کو دبوچنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، لاک ڈاؤن کے دوران ’’چیتے‘‘ نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتے نے کتے کو پشت سے پکڑا اور اُس کو مارنے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکا اور پھر وہ دیوار کود کر وہاں سے بھاگ گیا۔

جب اس ویڈیو کو چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ واقعہ چار روز قبل بھارت میں پیش آیا جس کی ویڈیو ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی اور واقعے کی مکمل تفصیل بیان کی تھی۔

دراصل یہ واقعہ بھارتی ریاست گجرات میں واقع اونا ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چار روز قبل انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -