تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تہران کے قریب فیکٹری میں زوردار دھماکا

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دھماکے کو انسانی غلطی کا نتیجہ قرار دیا ہے، مقامی اعلیٰ عہدیدار امین بابائی کے مطابق تہران سے 23 کلومیٹر دور واقع بقرشہر کے صنعتی ایریا میں قائم ایک فیکٹری میں دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ متصل فیکٹریوں کی دیواریں ٹوٹ گئیں اور دور دور تک دھماکے کی آواز سنائی دی گئی۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکا ملازمین کی کوتاہی اور غفلت کا نتیجہ ہے، آکسیجن ٹینک سے غفلت برتنے کی وجہ سے جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

امین بابائی کا کہنا تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز اور دیگر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔

یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا جب ایران میں حساس تنصیبات میں دھماکوں اور آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان واقعات میں فی الحال تخریب کاری کے عنصر اور بیرونی طاقتوں کے ملوث ہونے سمیت سازشوں کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -