تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

فافن نے این اے 249 کراچی کے انتخاب کی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے این اے 249 کراچی کے انتخاب کی رپورٹ جاری کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این اے 249 میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 21.6 فیصد رہا، عام انتخابات میں میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا تھا، 98 پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز نے انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق این اے 249 میں خلاف ورزیوں کے 149 واقعات مشاہدہ کیے گئے، خلاف ورزیوں میں سے 11 واقعات سنگین نوعیت کے تھے۔

فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹاف کی جانب سے ووٹرز کو روک کر گھر بھیجنے کا مشاہدہ سامنے آیا، دوران الیکشن 12 سیاسی جماعتوں، 18 آزاد امیدواروں نے حصہ لیا، جیتنے والے امیدوار نے کل ڈالے گئے ووٹوں کے 22 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں فیصل واوڈا نے 27، شہباز شریف نے 26 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے، پی پی امیدوار نے 2018 الیکشن میں ٹوٹل میں سے 6 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

فافن رپورٹ کےمطابق ضابطہ اخلاق سے متعلق 106 پولنگ اسٹیشنز کا مشاہدہ کیا گیا، 95 فیصد پولنگ اسٹیشنز میں شکایت سے متعلق کوئی مواد نظر نہیں آیا، سیکیورٹی افسران کی جانب سے عوام سے تعاون کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولنگ اسٹاف کی جانب سے ووٹرسے بدتمیزی کا ایک واقعہ مشاہدے میں آیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے 279 پولنگ اسٹیشنز، 796 پولنگ بوتھ بنائے گئے، مجموعی طور پر 1230 ووٹر کے لیے ایک پولنگ اسٹیشن بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -