تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

فہد مصطفیٰ نے عمرہ ادا کرلیا

ریاض: پاکستان فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار اور ملک کے مقبول ترین گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان فہد مصطفیٰ نے عمرہ ادا کرلیا۔

فہد مصطفیٰ نے عمرہ ادا کرنے کی اطلاع سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر مداحوں اور ساتھیوں کو دی۔

انہوں نے حرم کعبہ کے سامنے بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مکہ سے جمعہ مبارک، اللہ پاکستان کو بہت عزتوں سے نوازے اور تمام پاکستانیوں کی دعائیں قبول فرمائے، آمین آمین آمین۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد نے فہد مصطفیٰ کو عمرہ ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔

علاوہ ازیں دیگر صارفین نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی جبکہ چند صارفین نے تصویر پر تنقید بھی کی۔

یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اب تک کئی پاکستانی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں اسی طرح انہوں نے گیم شو ہوسٹ کرنے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

Comments

- Advertisement -