شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے پنجاب حکومت سے سنیما گھروں کے اوقات کار میں نرمی کی اپیل کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکار فہد مصطفیٰ نے وزیر اطلاعات و ثقافت مریم اورنگزیب کو خط لکھا ہے جس میں سنیما گھروں کے اوقات کار میں نرمی کی اپیل کی گئی ہے۔
اداکار نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، بیشتر سنیما شاپنگ مالز کے اندر واقع ہیں اس لیے ان کی جلد بندش نئی ریلیز ہونے والی فلموں کو متاثر کررہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ زیادہ تر شائقین دن کے اوقات میں مصروف ہوتے ہیں اس لیے وہ صرف شام اور رات کے اوقات میں ہی فلمیں دیکھنے کے لیے آسکتے ہیں۔
Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News
فہد مصطفی نے درخواست کی کہ اگر سینما گھروں کے اوقات میں معمولی توسیع کردی جائے تو اس سے ٹکٹوں کی فروخت اور سنیما و فلم ڈسٹری بیوٹرز کی آمدنی میں اضافہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ پنجاب حکومت ایک معمولی نرمی کے تحت سینما اوقات میں توسیع پر غور کرے جو فلم سازوں، نمائش کنندگان اور شائقین تینوں کےلیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


