تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فہد شیخ نے بھارتی گانے کا مذاق اڑا دیا، ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ نے بھارتی فلم کے گانے کا مذاق اڑا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں شاندار اداکاری کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار فہد شیخ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو بالی ووڈ فلم کے پرانے گانے کی ہے جس میں متھن چکرورتی اور اداکارہ موجود ہیں۔

فلم کے گانے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندی فلم میں انگریزی بولی گئی ہے، آئی ایم گوئنگ، آئی ایم کمنگ، آئی ایم ڈائنگ۔‘

فہد شیخ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دوست نے مجھ سے کہا کوئی اچھا انگلش گانا تجویز کرو۔

اداکار نے آگے لکھا کہ ’میں نے دوست کو یہ گانا بھیج دیا۔‘

فہد شیخ کی جانب سے شیئر کردہ اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداح بھی ویڈیو دیکھ کربے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -