بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

عبد الرزاق یا اظہر محمود نہیں بن سکتا، فہیم اشرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ میں عبد الرزاق یا اظہر محمود نہیں بن سکتا، انہوں نے کہا کہ میں خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور، میں فہیم اشرف ہوں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر کا کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو آج تنقید کرتے ہیں وہ بھی ماضی میں ایسے ہی تھے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آنے والے بچے کرکٹ کا سوچیں۔ ہمیں آپس میں ایک دوسرے سے نفرتیں کم کرنا ہوں گی، دوستی یاری سے بالا ہوکر سوچنے کی ضرورت ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او نے بابر اعظم کی نظر اتار دی، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ سمیر منہاس نے آج شاندار بیٹنگ کی، سمیر ایسا کھلاڑی ہے جو پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں سرخرو کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ سمیر ایک سمجھدار باصلاحیت کھلاڑی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں