تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

قومی ٹیم کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے میچ قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی پہنچی ہیں، کراچی پہنچنے پر ٹیسٹنگ میں فہیم اشرف میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف 5 روز آئیسولیشن اختیار کریں گے جبکہ اگر متبادل کی ضرورت ہوئی تو اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل فہیم اشرف انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ فہیم ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین “بینو قادر ٹرافی “سیریز کیلئے 3میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا، ٹیسٹ میچ کے پانچ روز کے دوران صرف 14 وکٹیں گری تھیں۔

Comments

- Advertisement -