site
stats
کھیل

فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ، شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز سے فتح چھین لی

برمنگھم: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستانی بلے باز فہیم اشرف کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت شاہینوں نے بنگال ٹائیگر کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں فہیم اشرف نے ہاری ہوئی بازی پلٹتے ہوئے پاکستان کو فتح سے ہم کنار کروایا جس کے بعد بنگال ٹائیگر کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلادیش نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 341 رنزبنائے۔ تمیم اقبال نے 102 رنزکی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز جبکہ  جنید خان نے چار وکٹیں حاصل کر کے کامیاب ترین باؤلر رہے۔

اسکور کارڈ

تین سو بیالیس رنزکےتعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا، ٹاپ آرڈر  بیٹسمین زیادہ دیر وکٹ پر نہ رُک  سکے تاہم شعیب ملک اور حفیظ نےمزاحمت کی اور ٹیم کو سہارا فراہم کیا۔

شعیب ملک 72 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے تو  ایک موقع پر پاکستانی ٹیم 242 کے اسکور پر آٹھ وکٹیں گنوا چکی تھی اور بنگلادیش کی ٹیم فتح کے بہت قریب تھی۔

نئے آنے والے بلے باز فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیس گیندوں پر چونسٹھ رنز اسکور کیے اور میچ کی بازی پلٹتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top