سوشل میڈیا، پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم -
The news is by your side.

Advertisement

سوشل میڈیا، پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد : وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ سوشل میڈیاپرپاک فوج پرتنقیدوتضحیک کرنےوالےعناصرکیخلاف کارروائی ہوگی اور اس کے لیے سائبرکرائم ونگ کو کارروائی کاحکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی جانب سے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ سوشل میڈیا پر فوج کو تنقید اور تذلیل کا نشانہ بنانے والے اکاؤنٹ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور اس حوالے سے سائبر کرائم ونگ کو متحرک کیا جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ آئین واضح کرتا ہے کہ سیکیورٹی کےاداروں کوتنقید کا نشانہ نہیں بنایاجائے گا اس لیے آزادی اظہار رائے کے نام پر دفاع کے معاملات پر تنقید برداشت نہیں کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص مقاصدکیلئےباعزت ادارےکونشانہ بناناسنگین جرم ہےچنانچہ دانستہ یا غیر دانستہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ فوج کے وقار پر حرف آئے کوئی بھی محب الوطن شہری ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا اور اگر کوئی پایا گیا تو ایسےلوگوں یاپارٹی کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کے ذریعے قومی سلامتی سے وابستہ اداروں پر بلا جواز اور منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے جس پر ملک کے طول ع عرض سے شکایات موصول ہوئی تھیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں