جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

فیصل گیلانی کا کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کالعدم ایکشن کمیٹی کے اہم رکن سید فیصل گیلانی نے نام نہاد تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولاکوٹ میں ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سید فیصل گیلانی نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی معصوم شہریوں کے خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مفاد کے لیے کمیٹی کا حصہ بنے لیکن یہ راستے سے بھٹک گئے۔

دوسری جانب کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن راجہ سلطان نے بھی تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

راجہ سلطان نے کہا کہ میرا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، ہم پہلے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے رہے آگے بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی غلط فہمی ہے تو محض غلط فہمی ہی ہے، ہم انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

یہ پڑھیں: مظفرآباد : کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) کے دو رہنماؤں کیخلاف بغاوت کے الزامات کی تحقیقات کی منظوری اور گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز جے اے اے سی رہنماؤں شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کی ایک مبینہ آڈیو کال لیک ہوئی تھی جسے وزیرِ مملکت طلال چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیا تھا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں