اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ، کرپشن اور اپوزیشن کی دکانیں مائنس ہو رہی ہیں، حکومت کے تو سارے پلس، اکانومی پلس ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ مائنس مائنس کرتے خود مائنس ہوگئے، سارے مائنس اپوزیشن میں ہو رہے ہیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت کے تو سارے پلس، اکانومی پلس ہو رہے ہیں، موڈیزکی پاکستان کے لیے ریٹنگ مائنس سے پلس ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ، کرپشن اور اپوزیشن کی دکانیں مائنس ہو رہی ہیں۔
مائنس مائنس کر دی۔۔میں آپے مائنس ہوئی-جتنے مائنس ہو رہے ہیں وہ اپوزیشن میں ہو رہے ہیں – حکومت کے توسارے پلس ہو رہے ہیں اکانومی پلس ہو رہی ہے موڈیز کی ریٹنگ مائنس سے پلس ہوگئی- ہاں البتہ کرپشن مائنس ہورہی ہے- منی لانڈرنگ مائنس ہو رہی ہے اور اپوزیشن کی پرانی دکانیں مائنس ہو رہی ہیں
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 10, 2019
موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے بڑے چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید بہتری ہوگی۔
عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔