تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

عمران خان مخلوط حکومت کی وجہ سے بہت کچھ نہیں کر سکے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان مخلوط حکومت کی وجہ سے بہت کچھ نہیں کر سکے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کوئی بل لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ بل صحافیوں کو کیا ہمیں بھی قبول نہیں، صحافیوں کے خلاف ماضی میں بھی کاروائیاں کی گئیں، آزادی  صحافت پرقدغن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر 13 پرچے ہیں ،جج صاحبان بھی دیکھ دیکھ کرتھک جاتے ہیں، ہم پر پرچے کرنے سے معیشیت ٹھیک نہیں ہوگی، شیخ رشید عوامی سیاست کرتے ہیں، اس پر انکو گرفتار کیا گیا، عمران خان سمیت ہم سب پر پرچے ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایک طرف بلاوجہ ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، دوسری طرف کہتے ہیں مذاکرات کریں، مذاکرات کرنے ہیں تو ایک ہی حل ہے الیکشن کرائیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جب گئی اس وقت معیشت کہاں تھی، یہ ہم نہیں کہتے انکے اپنے اعداد و شمار دیکھ لیں، ہماری حکومت میں 6 فیصد پر ہماری گروتھ جا رہی تھی، عمران خان نے پیٹرول مزید سستا کرنا تھا لیکن عمران خان مخلوت حکومت کی وجہ سے بہت کچھ نہیں کر سکے۔

رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے جو حالات ہیں 8 لاکھ لوگ  ملک چھوڑ کر جا چکے، اس کا حل یہی ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، 80  دن میں الیکشن ہونا ضروری ہے ورنہ آئین شکنی ہوگی، آئین شکنی ہوگی تو آرٹیکل 6 لگے گی۔

Comments