تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غریب عوام کی بات کرتے ہوئے فیصل جاوید سینیٹ اجلاس میں آبدیدہ، بجٹ کاپی پھاڑ ڈالی

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ میں بجٹ پر تقریر کے دوران غریب کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور بجٹ کی کاپی پھاڑ دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید سینیٹ میں بجٹ پر تقریر کے دوران غریب عوام کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور یہ کہتے ہوئے کہ یہ کاغذ کا ٹکڑا غریب عوام کو کیا دے گا بجٹ کی کاپی پھاڑ ڈالی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا کہ خدا کے لیے اس ملک پر ظلم نہ کریں، حکومت سے پوچھتا ہوں غریب کو کیا ملا، ۔ یہاں تو تقریریں کی جاتیں اور ٹاک شوز میں کھیلا جاتا ہے لیکن جب سستی ہوگی روٹی اور مہنگی ہوگی جان کب آئے گا ایسا پاکستان، مداخلت کا کامیاب ہونا ہی سازش ہے اور ان فیصلوں میں پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سمیت ساری اتحادی جماعتیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے لیکن حکمرانوں کی اکثریت کے بیرون ملک اثاثے ہیں وہ اپنے اثاثے بیچیں اور پیسہ واپس پاکستان لے آئیں تو ہم قومی اسمبلی میں واپس آنے کو تیار ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں وزرا کی عدم دلچسپی، اتحادی بھی بول پڑے

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ لگتا ہے اس حکومت کا یہ آخری ماہ ہے، قوم الیکشن چاہتی ہے، موجودہ صورتحال پی ٹی آئی کیلیے سیاسی طور پر اچھی ہے لیکن ملک کیلیے اچھی نہیں، صرف عوام کے ووٹوں اور اعتماد سے آنے والی حکومت معیشت بہتر کرے گی، چاہے وہ تحریک انصاف کی حکومت ہو یا کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو۔

Comments

- Advertisement -