تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عمران خان نے کہا آخری سانس تک قوم کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ آخری سانس تک قوم کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے احوال بیان کیا ہے۔

فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اب سے کچھ دیر قبل عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، الحمدللہ ان کا آپریشن ہوگیا ہے اور وہ اللہ کے فضل سے تندرست ہیں، عمران خان کے جذبے کو سلام ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ قوم کی دعاؤں کا شکریہ! اللہ پر ایمان، مشکلات سے نکلے گا پاکستان، عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آخری سانس تک قوم کیلیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے، عمران خان قاتلانہ حملے میں بال بال بچے ہیں، اللہ تعالیٰ ان سمیت تمام زخمیوں کو صحت عطا فرمائے اور حملے میں شہید ایک ساتھی کے درجات بلند فرمائے، ہم ایک اللہ کوسجدہ کرتے ہیں اور کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم نہ ڈرتے ہیں اور نہ ڈریں گے، پہلے بھی نہیں جھکے اب بھی نہیں جھکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بالکل ٹھیک، اچھی اور حوصلے بھی بلند ہیں، انہوں نے جمعے کو بھی ایک میٹنگ رکھی ہے اور پیغام دیا ہے کہ جب تک جان ہے ملک کے لیے لڑتے رہیں گے۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ عمران خان پر حملے کے بعد پورا پاکستان اور بیرون ملک میں مقیم پاکستانی بھی گھروں سے باہر نکلے اور سب مطالبہ کر رہے ہیں کہ حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ ہمارے قائد پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، حقیقی آزادی کی تحریک اب ایک اور شکل اختیار کر جائے گی۔

Comments

- Advertisement -