تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اسٹرنگز بینڈ 33 سال بعد کیوں توڑا؟ فیصل کپاڈیہ نے بتادیا

مشہور پاکستانی بینڈ اسٹرنگز کے ٹوٹنے کی وجہ گلوکار فیصل کپاڈیہ نے بتادی۔

پاکستان کے مشہور بینڈ اسٹرنگز کو تیس سال بعد توڑ دیا گیا تھا اب بینڈ کے گلوکار فیصل کپاڈیہ نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ آگے بڑھنا بھی بہت ضروری ہے، اسٹرنگز نے 33 برس تک عروج دیکھا جو ایک معجزے سے کم نہیں تھا۔

گلوکار فیصل کپاڈیہ کا کہنا ہے کہ اسٹرنگز میری شناخت تھا آج بھی بینڈ کو مس کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ بینڈ کا زوال آتا ہم نے بینڈ خود ہی ختم کردیا اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوگئے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ بلال مقصود اور میں آج بھی اچھے دوست ہیں اور ہمارا ایک دوسرے پر جو اعتماد تھا وہ آج بھی قائم ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹرنگز بینڈ کو 33 سال بعد ختم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ برس 25 مارچ کو اچانک بینڈ ٹوٹنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بینڈ کے ٹوٹنے کے بعد فیصل کپاڈیہ، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہو گیا تھا۔

یہ بینڈ 1980 کی دہائی سے اپنے کالج کے وقت سے مشہور ہوا جس نے دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی۔

Comments

- Advertisement -