سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت پاکستان کا انتہائی اہم اقدام ہے، فیصل محمد -
The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت پاکستان کا انتہائی اہم اقدام ہے، فیصل محمد

بروسلز : سعودی عرب کی جانب سے” سی پیک” میں شمولیت انتہائی اہم اقدام ہے ، حکومت کے اس اقدام  سے ریجن میں نئی اسٹریٹجیکل صورت سامنے آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیک وقت چین اور سعودی عرب کے دورے اس حوالے سے انتہائی کامیاب رہے ہیں۔

فیصل محمد جو تنظیم مبصرین اسلامی کے ترجمان بھی ہیں نے انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ اور عمران خان یہ “سی پیک ڈپلومیسی” درحقیقت سعودی عرب کو مغرب کے حصار سے نکال کر چین سمیت علاقائی طاقتوں کے قریب کرنا تھا جس میں انہیں سو فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

فیصل محمد کے مطابق پاکستان کی اس کامیاب خارجی حکمت عملی کو دیکھتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ نے از خود پاکستان کی امداد بحال کرنے اور پاک امریکہ رابطوں کو بہتر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں