The news is by your side.

Advertisement

فیصل قریشی کی صاحبزادی نے وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا

کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی صاحبزادی حانش قریشی نے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

حانش قریشی نے حال ہی میں اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں اُن کا وزن ماضی کے مقابلے میں‌ بہت کم نظر آرہا ہے، ان تصاویر کے شیئر ہونے کے بعد پہلے تو صارفین حیران رہ گئے اور پھر سوشل میڈیا پر اُن کا بہت زیادہ چرچا ہوا۔

مزید پڑھیں: کرونا لاک ڈاؤن، اداکارہ ثنا فخر نے ایک ماہ میں 10 کلو وزن کم کیسے کیا؟ اداکارہ نے نسخہ بتادیا

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو صارفین نے انہیں فٹنس کوئین جبکہ کچھ نے انہیں فٹنس انسٹریکٹر کا نام دیا۔

یاد رہے کہ فیصل قریشی کا شمار پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ورسٹائل اداکاروں میں ہوتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

The comeback is always stronger than the setback

A post shared by Hanish Qureshi (@hanishqureshii) on

دو ہفتے قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کا مٹاپا نظر آرہا تھا۔ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’آج 35 دن مکمل ہوگئے ہیں، ابھی بہت سارے دن آئیں گے، میں نے اپنا ہدف حاصل تو نہیں کیا مگر مجھے یقین ہے کہ میں اسے حاصل کرلوں گی‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے مٹاپے کے ساتھ اپنے فٹنس کے سفر کا آغاز کیا اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ غیر ضروری ہے تو آپ مجھے انفالو کرسکتے ہیں، شکریہ‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں