تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

توہین عدالت کیس ، فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد : توہین عدالت کیس میں پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل رضاعابدی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں فیصل رضاعابدی کو سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد سیکرٹریٹ پولیس نے گرفتار کرلیا اور انھیں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل رضاعابدی کوایک اور مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، فیصل رضا عابدی کیخلاف گزشتہ شب تھانہ سیکرٹریٹ میں نئی ایف آئی آر درج کی گئی ، جس میں ان پر اعلیٰ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز بیانات دینے کا الزام ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، جس میں عدالت نے فیصل رضاعابدی سےتحریری جواب طلب کیا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔

فیصل رضاعابدی کا کہنا تھا کہ وکیل عمرے کی ادائیگی کیلئے گیا ہے 22اکتوبر کو واپسی ہوگی، اس لئےعدالت سےمہلت مانگی، عدالت نے 30تاریخ کو جواب جمع کرانے کا حکم دیاہے، عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کرادیا جائے گا۔

فیصلے سے قبل روسٹرم چھوڑنے پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس میں کہا عابدی صاحب آرڈر لکھوانے تک ہمیں تنہانا چھوڑیں۔

بعد ازاں عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی پرسماعت 30اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے دو اکتوبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصل رضا عابدی کی ضمانت گیارہ اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں : چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف 21 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکٹریٹریٹ میں مقدمہ سپریم کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ ایف آئی آر میں مذکورہ پروگرام کے اینکر کا نام بھی درج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ فیصل رضا عابدی سنہ 2009 سے 2013 تک پی پی کے سینیٹر رہے۔ اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔

Comments

- Advertisement -