شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے اپنے ڈمپلز کو ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور قرار دے دیا۔
حالیہ انٹرویو میں سینئر اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ ہانیہ عامر فیلڈ میں نئی ہیں میں تو دہائیوں اسے انڈسٹری کا حصہ ہوں اس لیے میرے ڈمپلز ان سے زیادہ مشہور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کئی سالوں سے انڈسٹری میں رہنے کی وجہ سے بڑی عمر کی خواتین بھی ان کے ڈمپل کی تعریف کرتی ہیں۔ میرے دو دو ڈمپلز ہیں ایک بہت نمایاں اور دوسرا کم نمایاں ہے جب وزن تھوڑا بڑھتا ہے تو دوسرا ڈمپل زیادہ نظر آنے لگتا ہے۔
انٹرویو میں فیصل رحمان نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں 80 کی دہائی میں کئی بار بھارت گیا ہوں اور فلموں کے لیے آڈیشن بھی دیے تھے لیکن بھارتی فلم ساز پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنے پر آمادہ نہ ہوئے۔
یہ پڑھیں: عامر خان کی اداکاری نے مجھے کبھی متاثر نہیں کیا، فیصل رحمان
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر شاہ رخ خان کو دبنگ ہیرو سلمان خان سے اچھا اداکار سمجھتا ہوں، وہ طبیعت کے بھی بہتر شخص ہیں، وہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
اداکار نے کہا کہ مجھے عامر خان سے زیادہ شاہ رخ پسند ہیں، اگرچہ عامر خان ایک ایک اچھے ہیں لیکن ان کی اداکاری مجھے متاثر نہیں کرتی۔
ان کا کہنا تھا کہ عامر خان اسکرین پر بہت زیادہ کوشش کرتے نظر آتے ہیں جیسے وہ ہر حال میں پرفیکٹ دکھنا چاہتے ہوں، جب کہ حقیقت میں پرفیکٹ کچھ نہیں ہوتا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


