پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

عامر خان کی اداکاری نے مجھے کبھی متاثر نہیں کیا، فیصل رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف سینئر اداکار فیصل رحمان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی اداکاری نے مجھے کبھی متاثر نہیں کیا۔

فیصل رحمان ایک ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز چودہ سال کی عمر میں کیا اور ایک فلمی ستارے کے طور پر شہرت حاصل کی۔

ان کے قابل ذکر پراجیکٹس میں "کیسی عورت ہوں میں”، "بے شرم”، "وصل”، "آتش”، "رنجش ہی سہی”، "گمراہ”، "شاہ پر”، "غلام گردش”، "اور زندگی بدلتی ہے”، "منائے نہ یہ دل”، "خاموشیان”، "ملال” اور دیگر شامل ہیں۔ حال ہی میں انہیں نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میں دیکھا گیا، جہاں شائقین نے ان کے کردار اور اداکاری کی بہت تعریف کی۔

اداکار نے حال ہی میں دی بلیو ٹروتھ پوڈکاسٹ پر شرکت کی، جہاں انہوں نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان کی اداکاری پر تبادلہ خیال کیا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے فیصل رحمان نے کہا کہ "میں ایک بار لندن میں ایک دوست کے ذریعے شاہ رخ خان سے ملا، جو اسی عمارت میں رہ رہے تھے، شاہ رخ خان سے ملنے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر شاہ رخ خان کو دبنگ ہیرو سلمان خان سے اچھا اداکار سمجھتا ہوں، وہ طبیعت کے بھی بہتر شخص ہیں، وہ دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عامر خان سے زیادہ شاہ رخ پسند ہیں، اگرچہ عامر خان ایک ایک اچھے ہیں لیکن ان کی اداکاری مجھے متاثر نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر خان اسکرین پر بہت زیادہ کوشش کرتے نظر آتے ہیں جیسے وہ ہر حال میں پرفیکٹ دکھنا چاہتے ہوں، جب کہ حقیقت میں پرفیکٹ کچھ نہیں ہوتا۔

فیصل رحمٰن کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ عامر خان کی ٹیم نے ان کے لیے مسٹر پرفیکٹ کی امیج بنائی ہو جو کہ مارکیٹنگ کے لیے فائدہ مند ہے، لیکن میرے نزدیک اداکاری میں ایسی جدوجہد کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس تبصرے کے بعد لوگ مجھ پر ضرور تنقید کریں گے کیونکہ عامر خان کی بڑی فالوونگ ہے، لیکن یہ میرا ذاتی نظریہ ہے۔

قائداعظم سے ملاقات کا دعویٰ کرنیوالے اداکار فیصل رحمان نے اپنی عمر بتادی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں