بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

فیصل رحمان کے نئے ہیئر اسٹائل نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل رحمان کے نئے ہیئر اسٹائل نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصے سے لمبے بالوں کو الوداع کہنا چاہتا تھا لیکن بالوں کے زیادہ جھڑنے کا خدشہ تھا جس کی وجہ سے فیصلہ مؤخر کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ نئے ہیئر اسٹائل کے بعد مداحوں کی جانب سے ملنے والا مثبت ردعمل میرے اعتماد میں مزید اضافے کا باعث بنا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اداکار کے نئے ہیئر اسٹائل پر تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

کئی مداحوں کے مطابق فیصل رحمان اپنے نئے انداز میں ایک بار پھر جوانی کے دور کی یاد دلا رہے ہیں جبکہ بعض نے انہیں ہالی ووڈ کے ہیرو سے تشبیہ دی۔

مداحوں کا ماننا ہے کہ فیصل رحمان کی یہ تبدیلی ناصرف ان کے کیریئر میں تازگی لے کر آئی ہے بلکہ ان کی دلکش شخصیت کو بھی نمایاں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل رحمان کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور بعد ازاں ٹیلی وژن پر بھی اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے خود کو منوایا۔

انہوں نے بابرہ شریف، شبنم سمیت کئی نامور اداکاراؤں کے ساتھ کامیاب فلمیں کیں، جبکہ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں