اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

کارکن پی آئی بی میں ہوں یا بہادرآباد میں‘ پارٹی متحد ہے‘ فیصل سبزواری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تین ماہ رہ گئے جلد معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد ایم کیو پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کے بعد ہمیں بات چیت کے لیے بیٹھنا تھا۔

- Advertisement -

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کئی چیزوں سے متعلق بات چیت کے لیے بیٹھے تھے، ملاقات میں گزشتہ 3 ماہ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ کارکنان میں جلسے سے پہلے والاجوش و جذبہ ہے، کارکن پی آئی بی میں ہوں یا بہادرآباد میں، پارٹی متحد ہے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تین ماہ رہ گئے جلد معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، الیکشن سر پر ہیں ہمیں بھرپور تیاری کرنی ہے۔


لوگوں سےوعدہ ہےکہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے‘ فاروق ستار

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکا کہنا تھا کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں