The news is by your side.

Advertisement

عدم توجہی پر کراچی کا شہری پی ٹی آئی کو معاف نہیں کریگا، فیصل سبزواری

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان فنڈز کی وجہ سے پریشان ہیں توجہ چاہتے ہیں، عدم توجہی پر کراچی کا شہری پی ٹی آئی کو معاف نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے اے آر وائی نیوز پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے جو دفتر پر گفتگو ہوئی تھی پی ٹی آئی اس پر سنجیدگی دکھائے، کابینہ یا وزارت مطالبہ نہیں شہری علاقوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں جتنی جلدی کرتارپور پر دکھائی، کراچی میں بھی اتنی ہی پھرتی دکھائی جائے، کراچی میں سرمایہ لگائیں کیونکہ یہ صنعتی حب ہے ملک ترقی کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل سبزواری نے کہا کہ سیاسی دفتر کھولنے کا مطالبہ غیرآئینی نہیں ہے، ہماری جمہوری جماعت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے دفاتر ہیں تو ہمیں بھی حق ملنا چاہئے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ نیک نیتی کے ساتھ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، چاہتے ہیں وزیراعظم عمران خان معاملات اپنے ہاتھ میں رکھیں، ہماری سپورٹ عمران خان کے ساتھ ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا پیپلزپارٹی اور ن لیگ مستقبل میں ساتھ چلیں، وزیراعظم کو اپنی صفوں میں رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے دور کرنا ہوگا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومت نے کہا انہیں خود کراچی کے مسائل کے حل کے لیے جلدی ہے، جو نکات پہلے رکھے تھے وہی دوبارہ پیش کیے کوئی الگ نکتہ شامل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں جن نکات پر اتفاق ہوا تھا تحریک انصاف حکومت اس کو پورا کردے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں