جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اب ویکسین کی دوسری خوراک کم وقت کے وقفے کے بعد بھی لگوائی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ ویکسین کی دوسری خوراک کم وقت کےوقفےکےبعدبھی لگواسکتےہیں، سائنوفام 3 ہفتے، سائنوویک، ایسٹرازنیکا 4 ہفتے وقفے کے بعد لگواسکتے ہیں، اب آپ کو1166ایس ایم ایس کے انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خوراکوں کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس میں سائینوفارم، آسٹرازنیکا اور سائینوویک شامل تھی۔

ذرائع کے مطابق سائینو فارم ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد ، سائینوویک اور آسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز28 دن بعد لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ویکسین ڈوز میں زیادہ گیپ کا فیصلہ عالمی پریکٹس کے مدنظر کیا ہے۔

اس سے قبل آسٹرازنیکا ویکسین کی دوسری ڈوز84دن بعدلگائی جا رہی تھی جبکہ سائینوویک اور سائینو فارم کی دوسری ڈوز45دن بعدلگائی جا رہی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں