The news is by your side.

Advertisement

دانیال عزیز کے الزامات پر افسوس ہے ۔ فیصل واوڈا

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما ء فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانیال عزیز کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر افسوس ہے، میری بہن کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما ء تحریک انصاف فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز کے الزامات غلط ہیں، میری بہن کی کوئی آف شور کمپنی موجود نہیں ہے۔

اس موقع پر انہوں نے دانیال عزیز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ وہی آدمی ہے جس نے مشرف دور میں میاں برادران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں پاناما لیکس کے مزید انکشافات منظرعام پر

 انہوں نے مزید کہا کہ میں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سامنے چار سوالات پیش کیے تھے مگر اُن کا جواب تاحال نہیں ملا سکا، میرے پاس کل بھی پیسہ اور اچھی گاڑیاں تھیں اور آج بھی ہیں، پانامہ لیکس کے حوالے سے لگائے گیے تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں، امید نہیں تھی کہ دانیال عزیز سیاست چھوڑ کر غلامی کرنے لگے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں