تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سلمان اقبال کا ارشد شریف کے قتل یا سازش سے کوئی تعلق نہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد : فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سلمان اقبال کو اونر اور بطور دوست جانتا ہوں، سلمان اقبال کا ارشد شریف کے قتل میں یا سازش میں کوئی تانہ بانہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے ارشد شریف قتل کیس میں ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بلایا گیا تھا 10سوالوں پرمبنی سوالنامہ دیاہے، اہم کیس ہے ارشد شریف پلانٹڈ سازش کے تحت قتل ہوا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں نے جب تک پریس کانفرنس نہیں کی تو پاکستان سورہا تھا، جو 4 باتیں کی تھی ایف آئی اے نے بھی کہا 100 فیصد درست بات کہی تھی۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشدشریف کاسازشی قتل ہوا،قریب سےگولی ماری گئی ہے، ارشدشریف کافون اورآئی پیڈنہیں ملا،اسکی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشدشریف ایسی شخصیت تھےجن کیلئےلوگ دل سےآگےبڑھ رہےہیں، مجرمان کو پکڑنا چاہئے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتےہیں، ان بڑے لوگوں تک ہاتھ پہنچنا چاہیے جو اس میں ملوث ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ شواہد اوراسپیسفک سےآج تک ہم دورتھے لیکن آج کے دن ہم بہت قریب آگئےہیں، ارشدشریف قتل کیس بہت سیریزمسئلہ ہے، میرا خیال ہے سیاست سے بالاتر رہ کر گھٹیا قسم کا مذاق نہ کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے، جوقتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار بھی ہیں، میں ایسی کوئی بات نہیں کرون گا جس سے وہ حرکت میں آجائیں۔

ارشد شریف کے حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ایک ایماندارآدمی تھا، ہمیں گھٹیا سیاست،مذاق سےدوررہناچاہئے، میں بھی ارشدشریف کی والدہ کے بیٹےجیساہوں، والدہ کو پتا ہوگا کہ میرا ارشد شریف سے پیار اور دوستی کارشتہ تھا۔

انھوں نے بتایا کہ یہاں سے جانے اور آگے پہنچنے تک میں ارشد شریف سے رابطے میں تھا، شاید اللہ نےمجھے اس کام کے لئے چنا تھا، اس وقت میں نے بہت ساری باتیں بھی سنیں ، اللہ تعالیٰ میری باتوں کو درست ثابت کر رہا ہے، جو باتیں میں نے کہیں تھیں تو درست ثابت ہوئیں۔

سلمان اقبال کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھ سے سلمان اقبال کے حوالے سے بھی سوال ہوا، میں نے کلیئر بتایا کہ میں سلمان اقبال کو اچھی طرح جانتا ہوں، سلمان اقبال کو اونر اور بطور دوست جانتا ہوں، سلمان اقبال کا میرے مطابق قتل یا سازش سے بالکل تعلق نہیں، سلمان اقبال کا قتل میں یا سازش میں کوئی تانہ بانہ نہیں۔

عمران خان کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے خان صاحب ایک اچھے انسان ہیں میرا پیار اور احترام کارشتہ ہے، ان سب نے ملکرعمران خان کو بند گلی میں دھکیلا ہے، عمران خان اندرسےصفائی شروع کریں تو سب کیلئے بہت بہترہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ قبل ازوقت ہوگاکہ میں اس انفارمیشن کولیک کروں، خان صاحب سےکوئی رابطہ نہیں کیانہ انہوں نےکیا لیکن اگر خان صاحب رات3بجے بھی آوازدیں گے تو میں حاضرہوں گا۔

Comments

- Advertisement -