جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو سزا پر فیصل واوڈا کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف سیاستدان فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، وکلا نے عدالت میں نہ پیش ہوکر نالائقی کی۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاستدان فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں توشہ خانہ کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل تو بہت سے لوگ ہوئے ہیں لیکن توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مس لیڈ کیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وکلا نے پیش نہ ہوکرغلط حکمت عملی اپنائی، کل کی وارننگ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو آج پیش ہونا تھا، تحمل سے کیس سنا گیا،فیصلے میں جج کی کوئی غلطی نظر نہیں آرہی۔

سابق رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بند گلی میں داخل ہوگئی ہے، یہ تو صر ف ایک کیس ہے ابھی اور بھی آنے ہیں۔

انتخابات کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں حصہ لیتے نظر نہیں آرہے، یہ پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہے، انھوں نے پارٹی کی ڈرائیونگ سیٹ کسی کو نہیں دی ، کوئی سمجھتا ہے کہ وہ حلوہ کھا لے گا تو یہ اس کی خام خیالی ہے

موجودہ حکومت کے حوالے سےفیصل واوڈا نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13جماعتوں کا ماضی بھی نہ بھولاجائے، سب آزمائے ہوئے ہیں پاکستان کو کچھ نہیں دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں